آذربائیجان نے 32 فوجیوں کی نعشیں آرمینیا کے حوالے کر دیں

بتایا گیا ہے کہ آذری فوج نے بتیس آرمینی فوجیوں کی نعشیں آرمینیا کے حوالے کر دی ہیں جبکہ باقی ماندہ فوجیوں کی نعشیں بھی جلد ہی آرمینیا کے حوالے کی جائیں گی

1881250
آذربائیجان نے 32 فوجیوں کی نعشیں آرمینیا کے حوالے کر دیں

آذربائیجان نے سرحدی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے بتیس آرمینی فوجیوں کی نعشیں آرمینیا کے حوالے کر دی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں آرمینیا کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے،

آذربائیجان کے سرکاری کمیشن برائے امور اسیران  کا کہنا ہے کہ  ہماری فوج نے بتیس آرمینی فوجیوں کی نعشیں آرمینیا کے حوالے کر دی ہیں جبکہ باقی ماندہ فوجیوں کی نعشیں بھی جلد ہی آرمینیا کے حوالے کی جائیں گی ۔

یاد رہے کہ بارہ ستمبر کی شب آذری علاقوں داش کیسین،کل بجر اور لاچین سمیت زنگیلان پر آرمینیا نے حملے شروع کر دیئےتھے جسکے بعد سفارتی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی بحال ہو گئی تھی۔

ان  جھڑپوں میں آذربائیجان کے اناسی فوجی شہید ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں