آذربائیجان: 13 معصوم ترک شہریوں کے قتل پر ہمیں شدید افسوس ہے

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کا، 13 ترک شہریوں  کے قتل پر صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اظہارِ تعزیت

1583296
آذربائیجان: 13 معصوم ترک شہریوں کے قتل پر ہمیں شدید افسوس ہے

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کی طرف سے شہید کئے جانے والے 13 ترک شہریوں  کے لئے صدر رجب طیب ایردوان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " دہشت گردی کے مذموم اقدام کے نتیجے میں 13 معصوم ترک شہریوں کے قتل پر ہمیں شدید افسوس ہے۔شہریوں کے خلاف اس اقدام دہشت گردی پر ہم بے پناہ  غم و غصہ محسوس کر رہے ہیں  اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ اس المناک واقعے پر میں آپ سے، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور ترک عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں"۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے بھی سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ پیغام میں شہداء کے کنبوں اور ترک عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔



متعللقہ خبریں