ہمیں قارا باغ کی آزادی پر خوشی ہے: ظریف

ہم، آزاد کروائی گئی زمین کی طرف عوام کی سرعت کے ساتھ واپسی میں آذربائیجان کی مدد کرنا چاہتے ہیں: وزیر خارجہ جواد ظریف

1570554
ہمیں قارا باغ کی آزادی پر خوشی ہے: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ  آذربائیجان کا اپنے مقبوضہ علاقے کو واپس لینا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

روس، آرمینیا، جارجیا اور ترکی پر مشتمل علاقائی دورے کے سلسلے میں جواد ظریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے۔

ائیر پورٹ پر ایرانی  ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں ظریف نے  دورے کے مندرجات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ" آذربائیجان میں مذاکرات کے دوران ہم علاقائی تعاون  کے پہلو پر بات چیت کریں گے۔ برادر ملک آذربائیجان کا اپنی زمین کو آزاد کروانا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔آج آذری زمین آذربائیجان کے عوام  کے پاس ہے۔ ہم،  آزاد کروائی گئی زمین کی طرف عوام کی سرعت کے ساتھ واپسی میں آذربائیجان کی مدد کرنا چاہتے ہیں"۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران ہم آذری حکام کے ساتھ قارا باغ میں استحکام ، امن اور تعمیر نو کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔علاوہ ازیں ٹرانزٹ  پاس اور شمالی ۔ جنوبی رسل و رسائل کوریڈور  کے بارے میں بھی مذاکرات کریں گے۔



متعللقہ خبریں