آذربائیجان کے مرکزی بینک نے قاراباغ شہداء کے قرضہ جات معاف کر دئیے

قاراباغ کے 286شہداء، ایک ہزار 323 زخمی فوجیوں، آرمینی حملوں میں وفات پانے والے 15 شہریوں اور زخمی ہونے والے 9 شہریوں کے بینک قرضہ جات معاف کر دئیے گئے ہیں: آذربائیجان مرکزی بینک

1549928
آذربائیجان کے مرکزی بینک نے قاراباغ شہداء کے قرضہ جات معاف کر دئیے

آذربائیجان نے پہاڑی قارا باغ کی آزادی کے لئے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 830 فوجیوں کے بینک قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آذربائیجان مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قاراباغ کے 286شہداء کے قریبی عزیزوں اور ایک ہزار 323 زخمی فوجیوں، آرمینی حملوں میں وفات پانے والے 15 شہریوں اور ان حملوں میں زخمی ہونے والے 9 شہریوں کے بینک قرضہ جات معاف کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان فوج کی طرف سے 27 ستمبر کو آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن میں 5 شہروں، 4 قصبوں اور 286 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کے بعد آرمینیا نے شکست قبول کر لی۔

شکست کے بعد آرمینیا نے باقی ماندہ مقبوضہ علاقوں آغدم، لاچین اور کیلبیجیر کو بھی خالی کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں