آذری فوج 27 سالہ آرمینی قبضے کے بعد اعدام شہر میں داخل ہو گئی

یاد رہے کہ ستائیس ستمبر  کو آذری فوج نے ایک آپریشن کے تحت پانچ مقبوضہ شہروں ،چار قصبوں اور 286دیہاتوں کو آزاد کروا لیا تھا جس پر آرمینی فوج نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کا وعدہ کیا تھا

1531192
آذری فوج 27  سالہ آرمینی قبضے کے بعد اعدام شہر میں داخل ہو گئی

 ستائیس سالہ آرمینی قبضے کےبعد آذری فوج اعدام کےعلاقے میں داخل ہوئی۔

آذری وزارت دفاع  کے مطابق ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی ثالثی سے طے ہوئی جنگ بندی کے تحت، آذری فوج آعدام میں داخل ہو گئی جس کا 77 فیصد حصہ سن 1993 سے اب تک آرمینی فوج کے قبضے میں تھا جس کے باعث دولاکھ کے قریب آذری اپنے آبائی علاقے کو ترک کر گئے تھے۔

آرمینیوں نے اس قبضے کے دوران علاقے میں کافی لوٹ مار مچائی اور شہر کے مرکزی علاقوں کو تباہ کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ستائیس ستمبر  کو آذری فوج نے ایک آپریشن کے تحت پانچ مقبوضہ شہروں ،چار قصبوں اور 286دیہاتوں کو آزاد کروا لیا تھا جس پر آرمینی فوج نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں