آرمینیا کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی، آذری آبادیوں پر فائرنگ

آرمینی فوج نے آج صبح آٹھ بجے کے قریب انسانی  بنیادوں پر نافذ جنگ بندی کی  دوبارہ سے خلاف ورزی کرتےہوئے لاچین قصبے کے دیہات سفیان  میں موجود آذری فوجیوں پر  فائرنگ کر دی

1515885
آرمینیا کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی، آذری آبادیوں پر فائرنگ

آرمینی فوج  نے جنگ بندی کی  پھر خلاف ورزی کرتےہوئے آذری فوجیوں اور ترتر نامی علاقے کی رہائشی آبادیوں پر فائرنگ کی ہے۔

 آذری امور دفاع کے مطابق، آرمینی فوج نے آج صبح آٹھ بجے کے قریب انسانی  بنیادوں پر نافذ جنگ بندی کی  دوبارہ سے خلاف ورزی کرتےہوئے لاچین قصبے کے دیہات سفیان  میں موجود آذری فوجیوں پر  فائرنگ کر دی ۔

 بتایا گیا ہے کہ آذری فوج اپنے تمام محاذوں پر جنگ بندی کی مکمل پابندی کر رہی ہے۔

نائب آذری صدر حکمت حاجی ایف نے بھی  اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ آذربائیجان اور آرمینیا جنگ بندی کے لیے راضی ہو گئے ہیں جس کا نفاذ صبح آٹھ بجے سے ہو گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں