آذربائیجان فورسز آزاد کروائے گئے علاقوں کو مزید وسیع کر رہی ہیں

آذربائیجان فورسز آپریشن پلان سے ہم آہنگ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کنٹرول میں لئے گئے علاقوں کو مزید وسیع کر رہی ہیں: آذربائیجان وزارت دفاع

1515382
آذربائیجان فورسز آزاد کروائے گئے علاقوں کو مزید وسیع کر رہی ہیں

آذربائیجان فورسز اپنی مقبوضہ زمین کی آزادی کے لئے شروع کئے گئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آغ دیرے، فضولی، غبادلی اور لاچین کی سمت میں آپریشن رات بھر جاری رہے۔

بیان کے مطابق آرمینی فوج ٹینک ، توپ اور مارٹر فائرنگ کر رہی ہے جبکہ آذربائیجان فورسز آپریشن پلان سے ہم آہنگ اور طے شدہ سمتوں  کی طرف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کنٹرول میں لئے گئے علاقوں کو مزید وسیع کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان فورسز نے ہوجا وندی، لاچین اور غبادلی کے علاقوں میں آرمینی فورسز کی مزاحمت کو کمزور کر دیا ہے اور مختلف سمتوں میں تازہ پیش قدمی کی ہے۔ آغ دیرے اور ہوجا وندی کی سمت آرمینیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آرمینی فوج  کا ایمونیشن ختم ہو گیا ہے اور اس کی توپ بیٹریاں ناکاری بنا دی گئی ہیں۔

آذربائیجان وزارت دفاع کے مطابق غبادلی میں متعین کی جانے والی آرمینی فوج کی 543 ریجمنٹ  کی پہلی بٹالین نے بھاری جانی اور فوجی سامان کے نقصان کے ساتھ  پس قدمی کر لی ہے۔آرمینیا کے صوبے کوٹائک سے پہاڑی قاراباغ بھیجے گئے فوجیوں کے ایک بڑے حصے کو بھی غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آذربائیجان فورسز نے محاذ کے مختلف حصوں میں آرمینی فورسز کے 2 ٹینکوں، 2 بکتر بند گاڑیوں ، 4ڈی۔30 ہوٹزروں،ایک Giasint-B توپ اور 7 گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

پوری فرنٹ لائن پرجھڑپیں جاری ہیں اور صورتحال آذربائیجان فورسز کے کنٹرول میں ہے۔



متعللقہ خبریں