آذربائیجان نےآرمینیا کا ڈرون مار گرایا

آذری وزارت دفاع کے مطابق، آرمینیا کا یہ ڈرون  صبح ناہچیوان کی نیم خود مختار ریاست کے علاقوں سدرک اور شرور پر پرواز کے دوران مار گرایا گیا ہے

1513809
آذربائیجان نےآرمینیا کا ڈرون مار گرایا

 آذری فوج  نے آرمینیا کا ایک  ڈرون  طیارہ مار گرایا۔

  آذری وزارت دفاع کے مطابق، آرمینیا کا یہ ڈرون  صبح ناہچیوان کی نیم خود مختار ریاست کے  علاقوں سدرک اور شرور پر پرواز کے دوران مار گرایا گیا ہے۔

آرمینی فوج نے آذری شہروں  سیازن، گیبیلہ اور قردیمیر پر بلاسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔

 آذری وزارت دفاع کے مطابق، آج صبح سات بجے کے وقت  سیازن پر تین،صبح نو بجے گیبیلہ پر دو اور قردیمیر پر ایک بلاسٹک میزائل داغا گیا ۔

یہ میزائل حملے آرمینیا سے کیے گئے تھے  جن کا  ہدف  شہری آبادی تھا البتہ ان میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں