دہشت گرد حملہ آور یوکرین بھاگنے کی کوشش میں تھے، صدر پوتن

"ہم ہر اس شخص کی نشاندہی کریں گے اور سزا دیں گے جس نے روس اور ہمارے لوگوں پر اس حملے کی تیاری کی اور دہشت گردوں  کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔"

2119280
دہشت گرد حملہ آور یوکرین بھاگنے کی کوشش میں تھے، صدر پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ حملہ آور جنہوں نے دارالحکومت ماسکو  میں خون کی ہولی کھیلی ہے ،  یوکرین فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، جس نے بھی اس حملے کا  حکم دیا ہے  اسے سزا دی جائے گی۔

ولادیمیر پوتن نے ماسکو   میں خونریز حملے  کے بعد اپنا پہلا بیان  جاری کیا۔

24 مارچ کو قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ حملہ آوروں نے یوکرین فرار ہونے کی کوشش کی اور کہا کہ جس نے بھی حکم دیا اسے سزا دی جائے گی۔ابتدائی معلومات کے مطابق یوکرین کی جانب سے ریاستی سرحد عبور کرنے کے لیے ایک دریچہ بنایا گیا  ہے۔ "

بڑی توجہ کے  ساتھ منصوبہ بندی کردہ  دہشت گرد حملے کے ساتھ ساتھ پہلے سے تیار شدہ اجتماعی قتل و غارت  کا سامنا کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے  پوتن نے کہا:

"ہم ہر اس شخص کی نشاندہی کریں گے اور سزا دیں گے جس نے روس اور ہمارے لوگوں پر اس حملے کی تیاری کی اور دہشت گردوں  کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔"

انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے 4 افراد سمیت کل 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

"انہوں نے ہمارے لوگوں اور ہمارے بچوں کو، بالکل نازیوں کی طرح مارا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

"روس نے اب تک بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، لیکن وہ ان سب سے زیادہ مضبوط ابھر کر سامنے آیا ہے۔" روسی رہنما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں