اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کو انسانی  امداد کو روک رہا  ہے، بین الاقوامی عدالتِ انصاف

برطانیہ میں قائم انسانی امدادی تنظیم آکسفیم کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے منظم طریقے سے غزہ کی امداد روک دی ہے

2117531
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کو انسانی  امداد کو روک رہا  ہے، بین الاقوامی عدالتِ انصاف

بین الاقوامی عدالت انصافکے فیصلوں کے باوجود اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کو انسانی  امداد کو روک رہا  ہے۔

برطانیہ میں قائم انسانی امدادی تنظیم آکسفیم کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے منظم طریقے سے غزہ کی امداد روک دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے بجائے غزہ تک امداد کو ہوا سے گرانے اور سمندر سے امداد فراہم کرنے جیسے کم موثر طریقوں میں مصروف ہے اور اسرائیل کی طرف سے جو امداد روکی گئی ہے اس میںآکسیجن، انکیوبیٹر، پانی اور جراثیم کش  جیسی مصنوعات شامل ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ امداد غزہ سے 40 کلومیٹر دور مصر کے شہر العریش میں جمع کی گئی ہے ''دنیا میں کئی انسانی امدادی تنظیموں کی طرف سے آنے والی امداد کو اسرائیلی حکام ہفتوں اور مہینوں سے مسترد کر چکے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں