یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 703 ہو گئی

شہریوں کے خلاف حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کی خلاف ورزیاں ہیں اور تمام فریقوں کو شہریوں کی حفاظت کرنی چاہیے

2113075
یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 703 ہو گئی

 

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ روس اور یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 703 ہو گئی ہے۔

یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہاں بات کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل، محمد خالد خیری نے کہا، "روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں 10,703 شہری مارے گئے۔ ان میں سے 549 بچے تھے۔ 20,146 لوگ زخمی ہوئے۔  ہم شہریوں اور  ہم شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔"

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی روابط  کے انسانی امداد  کے مالی و وسائل کی ترسیل  شعبے کی  ڈائریکٹر لیزا ڈوٹن کا بھی کہنا ہے  کہ شہریوں کے خلاف حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کی خلاف ورزیاں ہیں اور تمام فریقوں کو شہریوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی امداد کی ترسیل کے معاملے میں  ہمیں تا حال اہم سطح کی رکاوٹیں  در پیش ہیں۔

خاص طور پر روس کے زیر قبضہ دونیتسک، لوہانسک، خر سوسن اور زاپوریا کے علاقوں میں  انسانی امداد کی رسائی محدود ہونے کا ذکر کرنے والے  ڈوٹن اطلاع دی کہ ہم  تقریب15 لاکھ  لوگوں کو جان بچانے والی انسانی امداد پہنچانے میں ناکام رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں