ہنگری نے بھی سویڈن کے حق میں ووٹ دے دیا

سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے ہنگیریئن پارلیمان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے اتحاد مزید مستحکم بنے گا

2107797
ہنگری نے بھی سویڈن کے حق میں ووٹ دے دیا

 ہنگری  کی پارلیمان نے نیٹو میں سویڈن  کی رکنیت منظور کر لی ہے ۔

 گزشتہ روز کی نشست میں  کی گئی رائے دہی کے نتیجے میں  اس کی حمایت میں 188 اور مخالفت میں 6 ووٹ پڑے جبکہ  چار ارکان غیر حاضر رہے ۔

اس طرح سے سویڈن کو نیٹو کی  رکنیت  ملنے کی راہ اب ہموار ہو چکی ہے۔

 سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے ہنگیریئن پارلیمان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے اتحاد مزید مستحکم بنے گا۔

واضح رہے کہ   سویڈن نیٹو کا 32 واں رکن ملک ہو گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں