جرمنی میں شدید برف باری ،760 پروازیں منسوخ

جرمنی میں شدید برف باری کے باعث گزشتہ روز میونخ  ہوائی اڈے پر 760 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ،میونخ پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ جب تک ضروری نہ  ہو اپنی گاڑیاں استعمال نہ کریں

2071929
جرمنی میں شدید برف باری ،760 پروازیں منسوخ

جرمنی میں شدید برف باری کے باعث گزشتہ روز میونخ  ہوائی اڈے پر 760 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 باویریا صوبے  میں رات بھر جاری رہنے والی برف باری سے ہوائی اور  ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور ہزاروں مسافر ٹرمینلز میں پھنس گئے۔

میونخ میں ٹرین، ٹرام اور بس سروس میں خلل پڑا،میونخ پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ جب تک ضروری نہ  ہو اپنی گاڑیاں استعمال نہ کریں، میونخ  ہوائی اڈے نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز شدید برف باری کی وجہ سے 760 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پروازیں آج مقامی وقت کے مطابق  صبح  چھ بجے دوبارہ شروع ہوئیں مگر  اس کے باوجود  حکام کو خدشہ ہے کہ فضائی آمدورفت میں کچھ خلل پڑ سکتا ہے۔

بیان میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ مسلسل اپنی پروازیں چیک کریں۔



متعللقہ خبریں