ہالینڈ، ماحولیات سے متعلق جلسے میں فلسطین کے حق میں نعرے

ہجوم میں شامل  ایکٹیوسٹ کے ایک گروہ نے  فلسطین کا پرچم کھولا اور  فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بازی کی

2063773
ہالینڈ، ماحولیات سے متعلق جلسے میں فلسطین کے حق میں نعرے
Greta Thunberg filistin destek.jpg
Greta Thunberg filistin destek.jpg

سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں منعقدہ آب و ہوا کے احتجاجی مظاہرے  میں اسٹیج پر یک فلسطینی اور افغان خاتون کی تقریر کے بعد بات کرنے سے  روک دیا گیا ۔

ایمسٹرڈیم میں موسمیاتی احتجاج میں، تھنبرگ نے "مظلوموں اور آزادی کے لیے لڑنے والوں" کی آوازوں کو سننے کی ضرورت پر زور دیا اور سحر شیرزاد نامی ایک افغان خاتون اور ایک فلسطینی خاتون کو اسٹیج پر مدعو کیا۔

ان خواتین کی تقاریر  کے بعد  تھنبرگ   نے  کہا کہ "ہم سن نہیں رہے تھے،   جن کے ہاتھ میں طاقت ہے وہ سن نہیں رہے تھے"   جس  پر ایک نامعلوم شخص نے   یہ کہتے ہوئے کہ"ہم یہاں موسمیات  سے متعلق  جلسے   کے لیے آئے ہیں ، سیاسی  نظریات کو سننے کے لیے نہیں"  انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

تھنبرگ کے اسٹیج کو لوٹنے سے قبل   ہجوم میں شامل  ایکٹیوسٹ کے ایک گروہ نے  فلسطین کا پرچم کھولا اور  فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بازی کی۔

قلیل مدت بعد اسٹیج کو لوٹنے والی  تھنبرگ نے   مظاہرین کے ہمراہ" مقبوضہ  سرزمین پر ماحولیاتی  انصاف موجود نہیں " نعرے لگائے۔

 



متعللقہ خبریں