جنگ بندی کروانے کے لیے کوشش کروں گا:فرانسیسی صدر

صدر امانویل ماکروں نے غزہ کی پٹی میں تنازع شروع ہونے کے بعد پہلی بار جنگ بندی کے لیے  کوشش کرنے کا مطالبہ کیا، جو کہ جاری المیے پر فرانس کے سفارتی موقف میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے

2062950
جنگ بندی کروانے کے لیے کوشش کروں گا:فرانسیسی صدر

فرانس نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

صدر امانویل ماکروں نے غزہ کی پٹی میں تنازع شروع ہونے کے بعد پہلی بار جنگ بندی کے لیے  کوشش کرنے کا مطالبہ کیا، جو کہ جاری المیے پر فرانس کے سفارتی موقف میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

امانویل ماکروں نے کہا کہ ہمیں قریبی مدت میں شہریوں کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس کے لیے بہت تیزی سے انسانی بنیادوں پر وقفے کی ضرورت ہے اور ہمیں جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے ۔

ماکروں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کا تحفظ بالکل ضروری ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی دوہرا معیار نہیں ہو سکتا اور کہا کہ یہ ناقابلِ مذاکرات ہے۔

ماکروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق اور اپنے لوگوں کی حفاظت کا فرض ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کی بھی ایک اہم ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کا احترام کرے اور شہریوں کی حفاظت کرے۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے   جو کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بمباری اور مکمل محاصرے کا شکار ہے۔

ماکروں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کا ملک اس سال فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کے لیے اضافی 80 ملین یورو مختص کرے گا، جس سے یہ امداد کل 100 ملین یورو تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے  نائب سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے، ہمیں انسانی مقاصد کے لیے  جنگ  کو روکنے  کرنے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں