غزہ میں کشیدگی ختم ہونا ضروری ہے:جوزف بوریل

بوریل نے کہا کہ ایک وقفہ جنگ بندی سے زیادہ تیزی اور آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ،اس میں غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینا بھی شامل ہے یہ کشیدگی بند ہونی چاہیے

2055167
غزہ میں کشیدگی ختم ہونا ضروری ہے:جوزف بوریل

یورپی یونین  ممالک  کاغزہ کے لیے انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے اسرائیل-فلسطین تنازعہ اور جنگ بندی کا معاملہ یورپی یونین  سربراہی اجلاس  تک موخر ہوگیا۔

لکسمبرگ میں منعقدہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس کشیدگی کے خاتمے کے مطالبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اورسلامتی  پالیسی جوزف بوریل نے کہا کہ جنگ بندی اور کشیدگی میں توقف کے درمیان فرق ہوتا ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ بندی کی  اپیل پر کوئی معاہدہ ہوا ہے تو انہوں نے کہا کہ کشیدگی  میں توقف کریں تاکہ انسانی امداد غزہ میں داخل ہو سکے جو اسرائیل کی بمباری کی زد میں ہے۔

بوریل نے کہا کہ ایک وقفہ جنگ بندی سے زیادہ تیزی اور آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ،اس میں غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینا بھی شامل ہے یہ کشیدگی بند ہونی چاہیے ۔

بوریل نے کہا  کہ  تنازعات میں توقف اور جنگ بندی کی  اپیل جیسے مسائل پر 26-27 اکتوبر کو یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا،میرے خیال میں تنازعات میں ایک وقفہ انسانی امداد کے داخلے میں سہولت فراہم کرے گا اور جو بے گھر لوگوں کو پناہ حاصل کرنے کے قابل بنائے گی امید ہے کہ اس  کی  دیگررہنما بھی حمایت کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بوریل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسا بین الاقوامی قانون کے اندر ہونا چاہیے اوربین الاقوامی قانون کے مطابق، محاصرے میں رہنے والے لوگوں کو پانی اور بجلی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

 



متعللقہ خبریں