روس کا یوکرین پر تازہ حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

روس کی جانب سے یوکرین کے علاقے خارکیف  میں پوسٹل ٹرمینل پر رات گئے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے

2054148
روس کا یوکرین پر تازہ حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

 روس کی جانب سے یوکرین کے علاقے خارکیف  میں پوسٹل ٹرمینل پر رات گئے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

خارکیف  کی عسکری انتظامیہ  کے چیف اولیگ سینیگوبوف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات کے وقت خارکیف کے علاقے میں واقع نوایا پوچتا  ٹرمینل کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ حملے کے نتیجے میں 6 افراد کی موت اور 14 افراد زخمی ہوئے ،سینیگوبوف نے بتایا کہ  شدید  زخمیوں  کو  تمام ضروری طبی امداد فراہم کی گئی  ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ پوسٹل ٹرمینل ایک عام شہری سہولت  تھی   جبکہ   دنیا کو   روس پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔

زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں ہر روز روسی دہشت گردی کا جواب ان نتائج کے ساتھ دینا چاہیے جو ہم محاذ پر حاصل کرتے ہیں، ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے اتحاد کو مزید مضبوط کرنا چاہیے اور ہم یہ کر رہے ہیں۔ روس دہشت گردی اور قتل و غارت کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکتا، تمام دہشت گردوں  کو سزا دینا ضروری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں