اسپین میں ماہ اکتوبر میں  درجہ حرارت  38 ڈگری تک پہنچ گیا

ہسپانوی میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ (AEMET) نے اطلاع دی ہے کہ اکتوبر کے پہلے دن ہی  ملک بھر میں درجہ حرارت نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے

2044949
اسپین میں ماہ اکتوبر میں  درجہ حرارت  38 ڈگری تک پہنچ گیا

اسپین میں ماہ اکتوبر میں  درجہ حرارت  38 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

ہسپانوی میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ (AEMET) نے اطلاع دی ہے کہ اکتوبر کے پہلے دن ہی  ملک بھر میں درجہ حرارت نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ماہ اکتوبر میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 22 اکتوبر 2014 کو ملاگا شہر کے ماربیلا ضلع میں 37.5 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا تھا  اور اب  ملک کے جنوب مغربی  شہر بادجوز میں یہ  ریکارڈ  ٹوٹ گیا ہے اور  گزشتہ روز درجہ حرارت 38 ڈگری رہا ہے ۔

درجہ حرارت، جو معمول سے 5-10 ڈگری زیادہ  ہے ، اندلس کے علاقے کے شہروں میں سے سیویلا کے کارمونا ضلع میں 37.4 اور جین کے اندوجار ضلع میں 37.2 تک پہنچ گیا ہے ۔

اسی طرح ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا، کئی مقامات پر 30 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا۔ ملک بھر میں کل 92 مقامات پر اکتوبر کے لیے درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔

اے ای ایم ای ٹی اور کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ اسپین میں 1950 کے بعد سب سے زیادہ گرم موسم خزاں ہوگا۔



متعللقہ خبریں