19ویں صدی میں اسپین کے ایک غار سے ملنے والے سینڈل دنیا کے قدیم ترین جوتے قرار

یہ جوتے دراصل 19ویں صدی میں اندلس کے علاقے میں Cueva de los Murciélagos غار کا استعمال کرنے والے کان کنوں کے ہاتھ لگے تھے

2044047
19ویں صدی  میں اسپین کے ایک غار سے ملنے والے سینڈل دنیا کے قدیم ترین جوتے قرار

19ویں صدی میں جنوبی اسپین کے ایک غار سے ملنے والی سینڈل کو یورپ کے قدیم ترین جوتے قرار دیا گیا  ہے۔

معلوم ہوا کہ گھاس سے بنی یہ سینڈل تقریباً 6 ہزار سال پرانی ہیں۔

یہ جوتے دراصل 19ویں صدی میں اندلس کے علاقے میں Cueva de los Murciélagos غار کا استعمال کرنے والے کان کنوں کے ہاتھ لگے تھے۔

اس وقت ملنے والے 76 نوادرات کا نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ اشیا پچھلے اندازوں سے تقریباً 2 ہزار سال پرانی تھیں۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ غار میں کم نمی اور ٹھنڈی ہواؤں نے جوتوں کو خراب ہونے سے روک  رکھا تھا۔



متعللقہ خبریں