یونان میں نا مساعد موسمی حالات کے باعث کئی مکانات زیرآب

بہت سے مقامات  پر سیلاب آیا، خاص طور پر Euboea جزیرہ، Fthiotida اور Korinthia میں شدید بارشوں کی وجہ سےبُری طرح متاثر ہیں

2043471
یونان میں نا مساعد موسمی حالات کے  باعث کئی مکانات زیرآب

یونان میں موسم کی خرابی کے باعث کئی مکانات زیرآب آگئے اور کچھ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔

بہت سے مقامات  پر سیلاب آیا، خاص طور پر Euboea جزیرہ، Fthiotida اور Korinthia میں شدید بارشوں کی وجہ سےبُری طرح متاثر ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے کئی مکانات زیرآب آگئےجبکہ مٹی کے تودے گرنے سے  کچھ راستے  ٹریفک کے لیے بند ہوگئے ہیں۔

یوبویا میں ندیوں  میں طغیانی آنے کا خطرہ درپیش  ہے تو  کچھ علاقوں میں پانی کی سطح 1 میٹر تک بلند ہوچکی ہے۔

ماہرین  کی جانب سے  "الیاس"نامی ان نا مساعد   موسمی حالات  میں  ملک میں بارش، اولے، تیز ہواؤں اور بار بار بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث بعض اضلاع میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں تعلیم معطل  ہو کر رہ گئی ہے۔

نا مساعد  مقوسمی حالات کے کچھ عرصہ مزید جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں