فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا اور اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے مذاکرات

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا اور اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  ہونے والی ملاقات میں  مہاجرین کے مسئلے پر غور کیا گیا ہے

2042181
فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا اور اطالوی  وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے مذاکرات

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا اور اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  ہونے والی ملاقات میں  مہاجرین کے مسئلے پر غور کیا گیا ہے۔

کولونا اور تاجانی نے دوطرفہ ملاقات سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امیگریشن کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تارکین وطن کی آمد کے خلاف اٹلی کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کولونا نے کہا کہ مہاجرین کے  مسئلے کا حل یورپی سطح پر تعاون کے ذریعے تلاش کیا جائے گا اوران مذاکرات کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن اور ٹرانزٹ والے ممالک کے ساتھ مزید تعاون کرنا ہے۔

فرانسیسی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی سمگلروں کے خلاف جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

تاجانی نے کہا کہ  اٹلی  مہاجرین  کے معاملے پر فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ افریقی براعظم اور مشرق وسطی میں عدم استحکام کے پیش نظر، ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ (UN) کو بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین  کے ذریعے پناہ گزینوں کے مسئلے  میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

اطالوی وزیر نے مزید کہا کہ تارکین وطن کی بے چارگی  سے استفادہ کرنے  والے  مجرموں کا بھی مقابلہ کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں