آذربائیجان، آرمینی نفوس کی اکثریت کے حامل علاقے کو آذربائیجان سے بجلی کی ترسیل

شوشہ کے گرڈ اسٹیشن  سے اس علاقے  کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے  "اب خانقندی میں آذربائیجان کی  روشنیاں جلتی ہیں۔"

2041646
آذربائیجان، آرمینی نفوس کی اکثریت کے حامل علاقے کو آذربائیجان سے بجلی کی ترسیل

آذربائیجان کے علاقے قاراباغ میں آرمینیائی آبادی کی اکثریت ہونے والے شہر خانقندی  کی پاور لائن آذربائیجان کی  جنرل  پاور لائن سے منسلک کر دی گئی ہے۔

آذربائیجان کی صدارتی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ خانقندی  شہر کی  پاور لائن کو آرمینیا کے نظام بجلی سے الگ کر کے آذربائیجان کےبجلی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شوشہ کے گرڈ اسٹیشن  سے اس علاقے  کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے  "اب خانقندی میں آذربائیجان کی  روشنیاں جلتی ہیں۔"

باور رہے کہ آذربائیجانی فوج نے 19 ستمبر کو قاراباغ میں آئینی نظام کے قیام کے  زیر مقصد انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔

قاراباغ میں غیر قانونی آرمینیائی مسلح افواج نے تقریباً 24 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اپنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

21 ستمبر کو آذربائیجانی حکام اور آرمینیائی آبادی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انضمام کے عمل سے متعلق متعدد امور پر ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

 



متعللقہ خبریں