روس پر اعتبار نہ کیا جائے: زلنسکی

روس جوہری اسلحے سے پاک کئے جانے کے لائق ہے۔ دہشت گردوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

2039799
روس پر اعتبار نہ کیا جائے: زلنسکی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روس پر اعتبار نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "روس کی جارحیت کا سامنا کرنے کے بعد یوکرین ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے کہ اب کے بعد دنیا میں کسی کو بھی کسی دوسرے ملک  پر حملے کی جرات نہ ہو"۔

زلنسکی نے امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ  کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب میں روس۔ یوکرین  جنگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے یوکرین کے جوہری اسلحے سے پاک ہونے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "روس کو 1990 کے سالوں میں ہی جوہری اسلحے سے پاک  کیا جانا ضروری تھا۔ یہ بات ہمیں تاریخ سمجھا رہی ہے۔ روس آج بھی جوہری اسلحے سے پاک کئے جانے کے لائق ہے۔ دہشت گردوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے"۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ" روس پوری دنیا کے سامنے یوکرین کے خلاف مختلف  النوع اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد روس نے بحیرہ اسود اور بحیرہ روم میں یوکرین کی بندرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور دریائے دینیوب کی بندرگاہوں پر حملے کر رہا ہے"۔

صدر زلنسکی نے کہا ہے کہ " روس کے زیرِ قبضہ علاقوں کے ایک حصے کو تسلیم کئے جانے کا جواب یہ کے کہ روس عالمی منڈی میں غذائی قلت کو بطور اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔  خطرے کا قد کاٹھ  یہ ہے کہ روس کا اختیار کردہ  ہتھکنڈہ افریقہ اور اٹلانٹک کے ساحلوں سے جنوبی ایشیاء تک کے علاقوں کو متاثر کر رہا ہے"۔

صدر ولادی میر زلنسکی نے الجزائر سے اسپین تک اور انڈونیشیا سے چین تک یوکرین کی غذائی مصنوعات کی رسد کی اہمیت پر زور دیا اور اناج  سمجھوتے اور "یوکرین سے اناج " پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے والے سربراہان  کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "روس کے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو ختم کرنے کے باوجود ہم غذائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے متعدد اس عمل میں شامل ہونا پسند کریں  گے۔ ہم نے اپنی بندرگاہوں سے ایک عارضی ترسیلی راہداری کھولی ہے۔ ہم اناج کی برآمدات کے لئے زمینی راستوں کے تحفظ کے لئے بھی کوششیں کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں