یورپی یونین: یوکرین کو اور زیادہ اور مزید تیزی سے امداد فراہم کی جائے

روس کی طرف سے اناج راہداری سمجھوتے کا خاتمہ پوری دنیا کی طرح یورپ کو بھی متاثر کرے گا۔ موجودہ صورتحال انرجی کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی: جوزف بوریل

2031224
یورپی یونین: یوکرین کو اور زیادہ اور مزید تیزی سے امداد فراہم کی جائے

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یوکرین کے لئے اور زیادہ اور مزید تیزی سے امداد کی اپیل کی اور کہا ہے کہ"ہم نے یوکرین کے لئے ایف۔16 پائلٹ تربیت کے امکان کا بھی جائزہ لیا ہے"۔

بّراعظم افریقہ کے علاقے ساحل کے ممالک اور یوکرین کے مرکزی ایجنڈے کے ساتھ 29 سے 30 اگست کے دوران اسپین کے شہر ٹولیڈو میں منعقدہ یورپی یونین وزرائے دفاع غیر رسمی اجلاس کے بعد ہائی کمشنر  جوزف بوریل  اور اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے  خطاب میں بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا یوکرین کے لئے سالانہ 5 بلین یورو کی امداد کا وعدہ کوئی ہدف نہیں بلکہ بلند ترین سطح ہے۔ ہم اس امداد کو 2027 تک جاری رکھنے  کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسلحے کی ترسیل کے لئے  یوکرین کو  اس وقت تک  3،6 بلین یورو سے زیادہ امداد فراہم کر چکی ہے۔

بوریل نے یوکرین کے لئے اور زیادہ اور مزید تیزی کے ساتھ امداد کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اس جنگ میں نیٹو کے ساتھ اتحاد و تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں ہم نے یوکرین کے فوجیوں کے لئے ایف۔16 پائلٹ تربیت کے امکان کا بھی جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج راہداری سمجھوتے کا خاتمہ پوری دنیا کی طرح یورپ کو بھی متاثر کرے گا۔ موجودہ صورتحال انرجی کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی۔

بوریل نے کہا ہے کہ طیارے کے حادثے میں ویگنر کےلیڈرییوگنی  پریگوژن کی موت کے بعد روس ویگنر کے لئے نہایت سرعت کے ساتھ لیڈر کا انتخاب کرے گا۔ ویگنر کے کرائے کے فوجی افریقہ میں اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ روس یہاں فوج نہیں بھیج سکتا اس لئے کرائے کے فوجی بھیجے گا اور یہ فوجی یقیناً سیاسی اقتدار کے ہم فکر ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں