یوکرین کے روس پر ڈراؤن حملوں کی نئی کوششیں بھی ناکام

رات گئے  کیف  کی جانب سے روسی سر زمین پر حملے کی کوشش کی گئی۔   2 ڈراؤن طیاروں کو فضائی دفاعی نظام  نے  بریانسک علاقے میں انہیں مار گرایا

2029781
یوکرین کے روس پر ڈراؤن حملوں کی نئی کوششیں بھی ناکام

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے ماسکو اور بریانسک  علاقوں میں ہوائی جہاز کی قسم کے ڈراؤن سے  حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رات گئے  کیف  کی جانب سے روسی سر زمین پر حملے کی کوشش کی گئی۔   2 ڈراؤن طیاروں کو فضائی دفاعی نظام  نے  بریانسک علاقے میں انہیں مار گرایا۔

وزارت کے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ آج علی الصبح  ساڑھے  چار بجے کے قریب یوکرین کی ماسکو پر حملے کی کوشش کا سد باب کیا گیا ہے اور  ماسکو کے علاقے لیوبرتسی فضائی حدود میں ایک ڈراؤن کو  کو تباہ کر دیا گیا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بھی اپنے سوشل میڈیا  پر لکھا ہے کہ کہ لیوبرتسی میں ماسکو کی سمت پرواز کرنے والے ڈراؤن  گرنے سے  کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں۔

دوسری جانب طاس نیوز ایجنسی  نے ہوا بازی کی خدمات پر مبنی ذرائع کے حوالے سے اپنی خبر میں  کہا ہے، کہ ماسکو کے Vnukovo اور Domodedovo ہوائی اڈوں نے عارضی طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ معطل کرنے کے تقریباً 1 گھنٹے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔



متعللقہ خبریں