ماسکو پر مزید ڈرون حملے،تینوں ہوائی اڈے بند

یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے

2027829
ماسکو پر مزید ڈرون حملے،تینوں ہوائی اڈے بند

روس کے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملوں کے بعد  کے تمام  ہوائی اڈوں کو پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ماسکو پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جسے روس کے  دفاعی نظام نے ناکام بنادیا تاہم ڈرون کا ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، جن ہوائی اڈوں پر فضائی  آمدو رفت بند کی گئی ہے  ان میں  Vnukovo Sheremetyevo اور Domodedovo کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ شہر کے کسی بھی  ہوائی اڈے پر کسی پرواز کو اترنے یا اڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیللنسکی  گزشتہ روز یونان پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ ایف سولہ طیاروں کے پائلٹوں کو تربیت یونان میں دی جائے گی ۔

 دریں اثنا، بیلاروس میں متعین امریکی سفیر نے بیلاروس کی سیاحت پر متنبہ  کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ  در حال ملک ترک کر دیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے پروازوں کا سلسلہ روکے جانے کی وجہ سے پیر کو ماسکو  سے جانے والی 90 فلائٹس متاثر ہوئیں۔



متعللقہ خبریں