یوکرین میں رشوت ستانی کا اسکینڈل،زیلنسکی نے تمام فوجی سربراہ برطرف کر دیئے

یوکرینی صدر نے بتایا کہ گیارہ اگست کو فوجی مراکز کے حکام سے متعلق مجموعی طور پر 112  فوجداری مقدمات درج کیے گئےجس کے نتیجے میں  ہم اپنے تمام  علاقوں میں تعینات فوجی سربراہوں کو بر طرف کر رہے ہیں

2026281
یوکرین میں رشوت ستانی کا اسکینڈل،زیلنسکی نے تمام فوجی سربراہ برطرف کر دیئے

 یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  رشوت ستانی  کے باعث  اپنے تمام فوجی کمانڈروں کو بر طرف کر دیا ۔

 زیلنسکی  نے  ملکی کی قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے گزشتہ ہفتے کے اجلاس میں اس حوالے سے لیے گئے ایک فیصلے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یوکرینی صدر  نے  اس حوالے سے بتایا کہ گیارہ اگست کو فوجی مراکز  کے  حکام سے متعلق مجموعی طور پر 112  فوجداری مقدمات درج کیے گئے جبکہ تینتس مشتبہ حکام پائے گئے جس کے نتیجے میں  ہم اپنے تمام  علاقوں میں تعینات فوجی سربراہوں کو بر طرف کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے بتایا کہ  نئے فوجی کمشنرز کی تقرری سے قبل  ملک کی سلامتی سروس ان کی مکمل چھان بین کرے گی ۔

 یاد رہے کہ اوڈیسا  میں ایک ریکروٹمنٹ آفس میں بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ایک سوبارہ فوجداری مقدمات کھولے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں