جرمنی بھی شدید طوفان اور آندھی کی زد میں آ گیا

نیورمبرگ شہر اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں اور آندھی سے درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے  اور چھتوں کی  ٹائلیں گرنے کے نتیجے میں متعدد مقامات پر مالی نقصان ہوا ہے

2026357
جرمنی بھی شدید طوفان اور آندھی کی زد میں آ گیا

جرمنی کے جنوب میں واقع ریاست باویریا میں شدید بارشیں سیلاب پیدا ہونے کا موجب بنی ہیں۔

میٹل فرینکن محکمہ پولیس کے بیان کے مطابق، نیورمبرگ شہر اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں اور آندھی سے درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے  اور چھتوں کی  ٹائلیں گرنے کے نتیجے میں متعدد مقامات پر مالی نقصان ہوا ہے۔

تہہ خانوں اور زیر زمین گیراج بھی زیر آب آگئے۔ گاڑیاں انڈر پاسز میں ڈوب گئیں، کئی گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔ جرمن پریس میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی ٹیمیں ربڑ کی  کشتیوں کے ذریعے  فرائض ادا کر رہی ہیں۔

علاوہ ازیں نیومبرگ کے متعدد علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور مرکزی شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہے۔

جرمن ریلوے کمپنی، ڈوئچے بان نے بھی کہا کہ ٹرین کی خدمات خراب موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں