علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی جرمنی کی مسجد کیدیوار پر غیر مناسب الفاظ کی تحریر

ترکیہ-اسلامک یونین آف ریلیجیئس افیئرز (DITIB) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نعرے    جو  یونین سے منسلک ہنور مرکزی مسجد پر اسپرے سے پینٹ سے تحریر کیے گئے ہیں

2025699
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی جرمنی کی مسجد کیدیوار پر غیر مناسب الفاظ کی تحریر

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے ریاستِ لوئر سیکسنی کے ہینوور،  شہر میں  جرمنی کی ایک مسجد کی دیوار پر غیر مناسب  نعرےتحریر کیے گئے ہیں۔

ترکیہ-اسلامک یونین آف ریلیجیئس افیئرز (DITIB) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نعرے    جو  یونین سے منسلک ہنور مرکزی مسجد پر اسپرے سے پینٹ سے تحریر کیے گئے ہیں  گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 04:40 پر، صبح کی نماز کے لیے جانے والے جماعت کی طرف سے دیکھے گئے تھے جس پر  مسجد انتظامیہ کو فوری  اطلاع دی گئی ۔

ہنور ڈی آئی ٹی آئی بی سنٹرل مسجد ایسوسی ایشن کے صدر مہمت زینگین نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کی مساجد پر پہلے بھی ایسے ہی حملے کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  زیر بحث  نعروں کو  حذف کر دیا گیا ہے ، زینگین نے کہا کہ انہوں نے کیمرے سے  اس تحریر کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے  اس واقعے کی اطلاع پولیس کو  دے دی ہے۔



متعللقہ خبریں