یوکرین اور روس کے درمیان میزائیلوں کی جنگ جاری

روس نے رات کے وقت یوکرین کے Lviv، Dnipropetrovsk، Volyn، Cherkasy اور دیگر علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں

2024780
یوکرین اور روس کے درمیان میزائیلوں کی جنگ جاری

یوکرین میں وولین ریجن کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ یوری پوگولیائیکو نے بتایا کہ روسی میزائل لوٹسک شہر  کے مرکزی  علاقے میں گرنے  کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

روس نے رات کے وقت یوکرین کے Lviv، Dnipropetrovsk، Volyn، Cherkasy اور دیگر علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں ۔

لیویو ریجن کے ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ میکسم کوزنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ میزائل کے ٹکڑے لویف شہر کے 2 اپارٹمنٹس پر گرے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میزائل کے ٹکڑے  گرنے کے نتیجے میں  کئی  مکانات میں  آگ لگ گئی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے   پر نقصان ہوا ہےتاہم  جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دنیپروپیٹروسک ریجن ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرگئی لیزاک نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا کہ روس کے میزائل حملوں کے نتیجے میں دنیپرو شہر میں ایک کاروباری مرکز میں  آگ بھڑک اٹھی اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں 7 کروز میزائل مار گرائے گئے ہیں ۔

وولین ریجن ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ یوری پوگولیائیکو نے کہا ہے کہ روسی میزائل نے لوٹسک شہر میں ایک کاروباری  مرکز  پر   حملوں میں 3 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیرکاسی ریجن کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ایگور تیبوریٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ  روس کے چرکاسی علاقے میں صبح کے وقت میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

تیبوریٹس نے کہا کہ میزائل ایک کاروباری  مرکز پر گرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دیگر  میزائل نے صحت کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

یوکرین کی فضائیہ کی کمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح تقریباً چار بجے روس نے یوکرین پر فضائی اور سمندری میزائل سے حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مختلف اقسام کے 28 کروز میزائل داغے گئےہیں اور   پورے یوکرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری  کردیا گیا ہے اور کئی علاقوں میں فضائی دفاعی نظام کام کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  فضائی جنگ کے نتیجے میں، 16 Kalibr Х-101/Х-555 قسم کے کروز میزائلوں کو یوکرائنی فضائیہ  نے  تباہ کر دیا  ہے ۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ  روسی فوج نے 8 C-300-400 طیارہ شکن گائیڈڈ میزائل دنیپروپیٹروسک اور زاپوروزئے علاقوں پر  داغے ہیں۔



متعللقہ خبریں