اٹلی، شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کی زد میں

"سیلاب کے پانی میں  لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کو باردونیچیا ریزورٹ میں بچا لیا گیا ہے۔" انہوں نے امدادی ٹیموں کا  شکریہ ادا کیا

2024332
اٹلی، شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کی زد میں

اٹلی کے علاقے پیڈمونٹ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دریا میں طغیانی آنے جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔

اطالوی اے این ایس اے ایجنسی کی خبر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پانی کی سطح بلندہونے  والے دریائے مرڈوائن نے پیڈمونٹ کے باردونیچیا قصبے کو زیر آب کر دیا۔

اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا۔

"سیلاب کے پانی میں  لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کو باردونیچیا ریزورٹ میں بچا لیا گیا ہے۔" انہوں نے امدادی ٹیموں کا  شکریہ ادا کیا۔

تاجانی نے کہا کہ جس علاقے میں تھانے، پولیس کی گاڑیاں، ہوٹلوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے وہاں سرکاری امداد فراہم کی جائے گی۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا کہ سیلابی پانی میں بہہ جانے والی  ایک کیمپ گاڑی میں پھنسے 6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

120 لوگوں کو آفت زدہ علاقے سے نکال کر اطالوی ریڈ کراس کیمپ اور آس پاس کے ہوٹلوں میں قیام پذیر کرایا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں