یوکرین: صدر ایردوان اناج راہداری سمجھوتے کو بحال کروا سکتے ہیں

ترکیہ کےصدر رجب طیب ایردوان بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو بحال کروا سکتے ہیں: وزیر خارجہ دمترو کولیبا

2022913
یوکرین: صدر ایردوان اناج راہداری سمجھوتے کو بحال کروا سکتے ہیں

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا ہے کہ ترکیہ کےصدر رجب طیب ایردوان بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو بحال کروا سکتے ہیں۔

کولیبا نے اطالوی روزنامے کوریئر ڈیلا سیرا کے لئے انٹرویو میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے  کا جائزہ لیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا صدر ایردوان اناج سمجھوتے کو دوبارہ  نافذالعمل کروا سکتے ہیں؟کولیبا نے کہا ہے کہ "جی ہاں ۔ میرے خیال میں وہ اسے بحال کر  سکتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ترک ڈپلومیسی روس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس دوران ہم ایک ایسے رُوٹ کی تیاریوں میں ہیں کہ جس کی مدد سے  بحیرہ اسود سے گزرے بغیر اناج اور دیگر مصنوعات کی برآمد کی جاسکے"۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ، روس، ترکیہ اور یوکرین  نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں منعقدہ تقریب میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ سمجھوتے کا مقصد عالمی غذائی قیمتوں پر روس۔یوکرین جنگ کے اثرات کو کم کرنا تھا۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے قریب الاختتام سمجھوتے کے بارے میں 17 جولائی کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " اناج راہداری سمجھوتہ عملاً ختم ہو گیا اور روک دیا گیا ہے۔ جیسے ہی سمجھوتے کی شرائط کا اطلاق ہوتا ہے روس سمجھوتے کو دوبارہ بحال کر دے گا۔ سمجھوتے کے روس سے متعلقہ حصے پر عمل نہیں کیا گیا"۔



متعللقہ خبریں