ڈنمارک قرآن کریم اور دین اسلام کے خلاف گستاخیوں کا نیا گڑہ بن گیا

اشتعال انگیز گروپ ممبران نے قرآن پاک اور جائے نماز  پر قدم رکھتے ہوئے ان مناظر کو   سماجی رابطوں کے پیج پر براہ راست نشر کی

2020551
ڈنمارک قرآن کریم اور دین اسلام کے خلاف گستاخیوں کا نیا گڑہ بن گیا

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک انتہائی دائیں بازو کے گروہ  کی قرآن کریم کی گستاخیاں کی جارہی ہیں تو اشتعال انگیزی ملک کے دیگر شہروں تک پھیل گئی ہے۔

اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرستDanske Patriots گروپ کے ارکان نے کوپن ہیگن میں ترکیہ، عراق، مصر، سعودی عرب اور ایران کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔ اس گروہ  نے اسلام مخالف بینرز لہرائے اور نعرے بازی کی۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پر  ایک پوسٹ جاری  کرنے والے اس  گروہ  نے پورے ڈنمارک میں قرآن  کے خلاف  حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اپنی اشتعال انگیز کاروائیوں کو ڈینش  شہروں اوڈینس اور ویجلے تک  پھیلا دیا  تھا۔

گروپ ممبران نے قرآن پاک اور جائے نماز  پر قدم رکھتے ہوئے ان مناظر کو   سماجی رابطوں کے پیج پر براہ راست نشر کیا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ ایک شخص نے ترک پرچم کو بھی پاوں تلے روندھا۔مذکورہ  ریکارڈنگ کو  فیس بک نے کچھ ہی مدت کے بعد   اپنے  پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔

یہ ساری مذموم کاروائیاں  پولیس کے تحفظ میں کی گئیں۔

فیس بک نے اس گروہ کی بعض ویڈیوز  کو بلاک کر دیا تھا۔

حال ہی میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کے خلاف حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے، ان اشتعال انگیزیوں کی اجازت   دیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں