روس کی طرف سے یوکرین کی دینوب بندرگاہ پر ڈرون حملہ

حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔ اناج  سے لدا ایک ہینگر  تباہ ہو گیا اور ذخیرے کے ٹینکروں کو نقصان پہنچا ہے: اولیگ کیپر

2015347
روس کی طرف سے یوکرین کی دینوب بندرگاہ پر ڈرون حملہ

روس کی طرف سے یوکرین  کے علاقے اودیسا  پر ڈرون حملےمیں دریائے دینوب  کی بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرین کی اودیسا عسکری انتظامیہ کے سربراہ اولیگ کیپر نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کل رات  اودیسا پر روسی فوجیوں کے ایک اور حملے کا اعلان  کیا ہے۔

کیپر نے کہا ہے کہ "روس نے دریائے دینوب  کی بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ روسی فوجیوں نے 4 گھنٹوں تک 3 عدد شاہد ڈرون طیاروں کے ذریعے بندرگاہ پر حملے کئے۔ ڈرون طیاروں کو یوکرین مسلح افواج کی طرف سے تباہ کر دیا گیا ہے"۔

کیپر کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔ اناج  سے لدا ایک ہینگر  تباہ ہو گیا اور ذخیرے کے ٹینکروں کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں