یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا

یورپی یونین نے روس پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کی مدت کو 31 جنوری 2024 تک بڑھا دیا ہے: یورپی یونین کونسل

2014077
یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا

یورپی یونین نے روس پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کی مدت میں 6 ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس پر سب سے پہلے یہ پابندیاں، اس کے یوکرین کو غیر مستحکم کرنے  پر مبنی اقدمات  کی وجہ سے، 2014 کو لاگو کی گئیں اور اب ان کی مدت کو 31 جنوری 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ان پابندیوں کو فروری 2022 تک بڑھا دیا گیا تھا۔

روس پر عائد مذکورہ پابندیاں تجارت، مالیات، صنعت، ٹیکنالوجی، رسل و رسائل اور پُر آسائش   مصنوعات سمیت متعدد سیکٹروں کا احاطہ کرتی ہیں۔

بحری راستوں سے   خام پیٹرول اور پیٹرول مصنوعات کی روس سے یورپی یونین کے لئے درآمد،بعض   روسی بینکوں کے بین الاقوامی ادائیگی سسٹم  'سوفٹ' سے اخراج اور کثیر تعداد میں نشریاتی اداروں  کی کاروائیوں کا التوا بھی پابندیوں میں شامل ہے۔

یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کی مدت میں ہر 6 ماہ کے بعد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے 18 مارچ 2014 کو کریمیا خود مختار جمہوریہ اور سیواسٹوپول  کا غیر قانونی الحاق کر لیا تھا۔یورپی یونین نے بھی روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا فیصلہ پہلی دفعہ 2014 میں کیا تھا۔



متعللقہ خبریں