فرانس کی صورتحال پر تشویش ہے: اولاف شولز

جرمن چانسلر اولاف شولز نے فرانس میں الجزائری نژاد  نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد شروع مظاہروں پر تشویش ظاہر کی ہے

2006132
فرانس کی صورتحال پر تشویش ہے: اولاف شولز

 جرمن چانسلر اولاف شولز نے فرانس میں الجزائری نژاد  نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد شروع مظاہروں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 شولز نے فرانس کی صورت حال کے بارے میں  جرمن ٹی وی ARD سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک فرانس،  مشترکہ مستقبل کی تشکیل اور  یورپی یونین امور میں بہتری کے لیے اہمیت رکھتا ہے لہذا ہمیں ان واقعات پر تشویش ہے ۔

 جرمن چانسلر نے کہا کہ  امید ہے کہ حالیہ واقعات کے باوجود فرانس میں عدم استحکام کی فضا پیدا نہیں ہوگی جبکہ جرمنی میں اس قسم کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان کم ہے ۔



متعللقہ خبریں