مولڈووا، چیسناؤ ہوائی اڈے پر غیر ملکی کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

حملہ آور  نے چند افراد کو  یرغمال بنا لیا تو  ہوائی اڈے پر کچھ مدت کے لیے پروازوں کو روک دیا گیا

2005708
مولڈووا، چیسناؤ ہوائی اڈے پر غیر ملکی کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

مولڈووا کے چیسیناؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی شہری کے مسلح حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک  کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایک غیر ملکی شہری نے چیسیناؤ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک میں داخلے کی اجازت نہ دیے جانے پر فائر کھول دیا۔

حملہ آور  نے چند افراد کو  یرغمال بنا لیا تو  ہوائی اڈے پر کچھ مدت کے لیے پروازوں کو روک دیا گیا۔

خصوصی سیکیورٹی فورسسز نے   حملہ آور کو زخمی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق  ہوائی اڈے کی سیکورٹی سے تھا۔



متعللقہ خبریں