جرمن چانسلر اولاف شولز کا نیٹو سربراہی اجلاس سے متعلق بیان

جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ اگلے سال سے دفاع کے لیے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2 فیصد مختص کرنا شروع کر دیں گے

2003163
جرمن چانسلر اولاف شولز کا نیٹو سربراہی اجلاس سے متعلق بیان

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ 11تا12 جولائی کو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقد ہونے والے نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں ٹرانس اٹلانٹک تعاون اور اتحاد کی سلامتی کے مشترکہ دفاع کے عزم کے حوالے سے ایک مضبوط عندیہ ملنے  کی  توقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  جرمن حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بین الاقوامی سلامتی کی حکمت عملی کا مقصد جرمن فوج کو یورپ کے دفاع کی ضامن کے طور پر مضبوط بنانا ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ اگلے سال سے دفاع کے لیے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2 فیصد مختص کرنا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  نیٹو کا سربراہی اجلاس جولائی میں ولنیئس میں منعقد ہوگا اور  یہ سربراہی اجلاس ٹرانس اٹلانٹک تعاون اور مل کر ہماری سلامتی کا دفاع کرنے کے عزم کامضبوط عندیہ سے گا۔

انہوں نے  کہا کہ  فن لینڈ کے علاوہ سویڈن کو بھی سربراہی اجلاس میں ایک نئے اتحادی کے طور پر میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ یوکرین کی حمایت کریں گے، جو 24 فروری 2022 سے روس کے ساتھ جنگ ​​میں ہے، جب تک ضروری ہو، شولز نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چین روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔



متعللقہ خبریں