یوکرین کی فوج کو نیٹو کے معیار کی فوج میں تبدیل کیا جائے گا۔ : سٹولٹن برگ

اسٹولٹن برگ نے جرمن اخبار Tagesspiegel کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، اتحادی یوکرین کو نیٹو کے معیارات تک لےجانے والے  طویل المدتی امدادی پیکج کو قبول کرلیں گے

2002554
یوکرین کی فوج کو نیٹو کے معیار کی فوج میں تبدیل کیا جائے گا۔ :  سٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں  یوکرین کو نیٹو کے معیار  تک لانے  سے متعلق  اتحادی ممالک ایک طویل المدتی امدادی پیکج کو قبول کرلیں گے۔

اسٹولٹن برگ نے جرمن اخبار Tagesspiegel کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، اتحادی یوکرین کو نیٹو کے معیارات تک لےجانے والے  طویل المدتی امدادی پیکج کو قبول کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کی فوج  کو سابق سوویت طرز کی فوج سے نیٹو کے معیارات کے مطابق ڈھالنے والی جدید فوج میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں یوکرین کے ساتھ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، سٹولٹن برگ نے کہا کہ  وہ  توقع کرتے ہیں کہ نیٹو ممالک یوکرین کو جامع فوجی مدد فراہم کرنے کا عہد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  کہ ہر ملک چاہتا ہے  کہ یوکرین روس جنگ، جو 24 فروری 2022 سے جاری ہے، ختم ہو جائے، اسٹولٹنبرگ نے یہ بھی کہا کہ تمام اتحادی اس بات پر متفق ہیں کہ یوکرین کو ایک دن نیٹو کا رکن بننا چاہیے۔



متعللقہ خبریں