یوکرین پر روس کے وسیع پیمانے پر حملے

روسی افواج نے یوکرینی فوجیوں کے ٹھکانوں اور بستیوں پر 45 فضائی حملے کیے، ٹینک شکن میزائل سسٹم سے 70 کے قریب فائر کیے جن سے بعض شہری زخمی بھی ہوئے

2001999
یوکرین پر روس کے وسیع پیمانے پر حملے

یوکرینی جنرل اسٹاف نے اطلاع دی کہ روسی فوج نے پورے یوکرین میں میزائلوں اورڈراونز سے  وسیع پیمانے کے حملے کیے ہیں۔

ایوان صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ رات یوکرین بھر میں میزائل اور ڈراونز  کے شدید حملے کیے، ’’ابتدائی معلومات  کے مطابق روسیوں کی جانب سے  داغے  گئے 30 شاہد نامی  ڈراونزمیں  سے28  کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ زاوپوریا اور جوار کے علاقوں پر قابض قوتوں نے7 ایس۔ 300 میزائل بھی داغے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی افواج نے یوکرینی فوجیوں کے ٹھکانوں اور بستیوں پر 45 فضائی حملے کیے، ٹینک شکن میزائل سسٹم سے 70 کے قریب فائر کیے جن سے بعض شہری زخمی بھی ہوئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسیوں نے لیمان، بہموت، ایودیویکا اور مارینکا  کی جانب اپنی کاروائیوں کو تیز کیا ہے   گزشتہ چند ایام میں 45 بار جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں پر 15 بار بمباری کی جہاں روسی فوجی مرتکز تھے اور یوکرین کے میزائل اور آرٹلری یونٹس نے روسیوں کے 3 کمانڈ سینٹرز، 10 فوجی اور سازوسامان کو بھی تباہ کر دیا۔ علاوہ ازیں ، گولہ بارود کے 2 ڈپو، 1 فیول ٹینک، 3 ایئر ڈیفنس گاڑیاں اور 2 ایئر ڈیفنس گاڑیاں تباہ جبکہ  ایک اہم تنصیب کو بھی نشانہ بنایا  گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں