ولا دیمر پوتن: یوکرینی فوج نے جوابی حملے شروع کر دہے ہیں

جانی نقصان ایک المیہ ہے، یہ المیہ  حالیہ برسوں  کے واقعات کا نتیجہ ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ یوکرین انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے

1997913
ولا دیمر پوتن: یوکرینی فوج نے جوابی حملے شروع کر دہے ہیں

روسی صدر ولادیمر پوتن نے کہا کہ یوکرینی فوج  کے  جوابی حملے شروع ہو گئے ہیں ۔

پوتن نے روسی فوج اور یوکرین کی فوج کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے بیانات دیے۔

حالیہ دنوں میں یوکرینی فوج کو پہنچنے والے  نقصانات میں تیزی سے اضافہ ہونے کا ذکر کرنے والے پوتن نے کہا کہ مذکورہ جانی نقصان  "3  میں سے 1" کے تناسب سے کہیں زیادہ تھا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرین کی فوج نے جوابی حملہ کیا ہے پوتن نے کہا،ہم واضح طور پر کہہ سکتے ہیں کہ یوکرین  نے  حملے شروع کر دیے ہیں۔ یوکرین کی فوج میں اسٹریٹجک ذخائر کا استعمال اس  چیز کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جانی نقصان ایک المیہ ہے، یہ المیہ  حالیہ برسوں  کے واقعات کا نتیجہ ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ یوکرین انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

روسی دفاعی صنعت کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کرنے والے  پوتن نے کہا کہ" ہمارے پاس ابھی بھی مطلوبہ حد تک جدید ہتھیار نہیں ہیں لیکن ملکی صنعت، دفاعی صنعت اور ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دفاعی صنعت یقینی طور پر اس وقت جاری  تمام کاموں کو پورا کرے گی۔ جدید ہتھیاروں کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔"


 



متعللقہ خبریں