فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

فرانس میں  تعلیم اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے   ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64 تک بڑھانےپر  پنشن اصلاحات کے خلاف  پیرس، مارسیلی، للی اور رینس جیسے شہروں میں 14ویں بار بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے ہیں

1996333
فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے تو  28 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فرانس میں  تعلیم اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے   ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64 تک بڑھانےپر  پنشن اصلاحات کے خلاف  پیرس، مارسیلی، للی اور رینس جیسے شہروں میں 14ویں بار بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے ہیں  اور ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

پیرس کے Invalides Square میں جمع ہونے والے مظاہرین نے اٹلی کے اسکوائر تک مارچ کیا ہے۔

دارالحکومت میں مظاہرے کے دوران کچھ مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

مظاہرین نے ٹریفک لائٹس، پیلیٹ، کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، بس اسٹاپ کی کھڑکیوں کو توڑ دیا اور پولیس پر مختلف مواد پھینکا ہے جبکہ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا ااستعمال  کیا ہے۔

جنرل ورکرز یونین (سی جی ٹی) نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں 250 سے زائد مقامات پر ہونے والے مظاہروں میں  9 لاکھ  افراد نے شرکت کی ہے۔

سرکاری ذرائع پر مبنی فرانسیسی پریس کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہونے والے مظاہروں میں 281,000 افراد نے شرکت کی اور پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں 28 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں ایک پولیس اہلکار زخمی  ہوگیا ہے۔

پنشن اصلاحات کے جواب میں، CGT کے انرجی  ونگ، نے صبح کے وقت مختلف کمپنیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا آؤٹ لیٹس Canal +, Eurosport, RFI کی بجلی منقطح  کرنے  اور  Hauts-de-Seine ریاستوں  کئی شہر بجلی کی بندش سے متاثر  ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں