بیلجیئم: ہمارا اسلحہ روس کے خلاف استعمال نہیں ہو گا

یوکرین کو فراہم کئے گئے اسلحے کے بارے میں ہمارے اصول نہایت سخت ہیں، ہم نے یوکرین سے اس صورتحال کی وضاحت  طلب کی  ہے: وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو

1995511
بیلجیئم: ہمارا اسلحہ روس کے خلاف استعمال نہیں ہو گا

بیلجیئم حکومت نے کہا ہے کہ ہمارا، یوکرین کو فراہم کیا گیا، اسلحہ روس کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔

یوکرین کو فراہم کیا گیا اور بیلجیئم کی ایف این ہرسٹل کمپنی کا ساختہ "ایف ا ین سکار" خودکار اسلحہ، روس میں حکومت مخالف گروپوں کی طرف سے، روسی فوج پر حملوں میں استعمال کئے جانے سے متعلق ویڈیو مناظر بیلجیئم میں موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں موضوع سے متعلق سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بیلجیئم ساختہ اسلحے کے روس میں استعمال ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں خفیہ ایجنسی سے معلومات طلب کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں  فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی بات  نہیں کر سکتا۔ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کےلئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ فراہم کیا جانے والا اسلحہ صرف یوکرینی زمین کے دفاع کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ڈی کرو نے کہا ہے کہ "بیلجیئم ساختہ اسلحے کے بارے میں بھی اور دیگر یورپی ممالک سے یوکرین جانے والے اسلحے کے بارے میں بھی ہمارے نہایت سخت اصول  ہیں۔ ہم نے یوکرین سے اس صورتحال کی وضاحت  طلب کی  ہے"۔



متعللقہ خبریں