نیٹو: ہم شمالی کوریا کے سیٹلائٹ فائر کی شدید مذّمت کرتے ہیں

سیٹلائٹ فائر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد فیصلوں کی بھی کھُلی خلاف ورزی ہے: ژینز اسٹالٹن برگ

1993414
نیٹو: ہم شمالی کوریا کے سیٹلائٹ فائر کی شدید مذّمت کرتے ہیں

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے عسکری سیٹلائٹ فائر کرنے پر شمالی کوریا کی مذّمت کی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "اس اقدام نے تناو میں اضافہ کر دیا اور متعلقہ علاقے اور اس کے اطراف کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہی نہیں سیٹلائٹ فائر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد فیصلوں کی بھی کھُلی خلاف ورزی ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "نیٹو  شمالی کوریا کو، اشتعالی اقدامات بند کرنے اور پائیدار امن کے ماحول میں  کوریا جزیرہ نما سے جوہری اسلحے کی مکمل اور قابل تصدیق  صفائی کی خاطر ،ڈائیلاگ  کی طرف واپس آنے کی دعوت دیتا ہے۔ ہم علاقے میں اپنے قریبی اتحادیوں 'جمہوریہ کوریا 'اور 'جاپان' کے ساتھ ہیں"۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح سیٹلائٹ فائر کیا جو راکٹ میں خرابی کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا۔

یہ فائر شمالی کوریا کا 2016 سے لے کر اب تک کا چھٹا ناکام تجربہ ہے۔



متعللقہ خبریں