آسٹریا:اسپتال میں آگ لگنے سے 3 مریض ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے قریب واقع موڈلن اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور بیس افراد دھویں سے متاثر ہوئے

1992913
آسٹریا:اسپتال میں آگ لگنے سے 3 مریض ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے قریب واقع موڈلن اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور بیس افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔

زیریں آسٹریائی صوبے کے ادارہ  صحت کے ترجمان میتھیاس ہوفر نے بیان میں بتایا کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ گزشتہ  رات  گئے پیش آیا جس میں تین مریض ہلاک  اور بیس دھویں سے متاثر ہوئے۔

 ہوفر نے بتایا کہ مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کا جراح خانہ جلنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں