اسپین کے جنوبی مشرقی علاقے بارشوں سے شدید متاثر

مرسیا میں جہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل  ہیں ، سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں سے 15 افراد کو بچا لیا گیا

1991390
اسپین کے جنوبی مشرقی علاقے بارشوں سے شدید متاثر

اسپین کے جنوب مشرق اور مشرق میں ہفتے کے آغاز سے ہی موسلادھار بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔

مرسیا، ویلنسیا، کاتالونیا اور آراگون میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی گھر اوردکانیں  زیر آب آگئے، درخت گرگئے، سڑکیں ٹوٹ گئیں اور گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔

فی مربع میٹر 140 لیٹر سے زیادہ بارش ہوئی، خاص طور پر ویلنسیا کے شہر کاستیلون میں اور اس کے آس پاس اورنج   الرٹ ہفتے کے آغاز سے نافذ کیا گیا ہے۔

مرسیا میں جہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل  ہیں ، سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں سے 15 افراد کو بچا لیا گیا۔

دارالحکومت میڈرڈ میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فی مربع میٹر 100 لیٹر بارش گر گئی، ہنگامی امدادی ٹیموں نے   16 مقامات میں مداخلت کی۔

دوسری جانب اسپین میں مئی میں ریکارڈ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جہاں مارچ اور اپریل میں اپنی تاریخ کی سب سے کم بارشیں ہوئیں۔



متعللقہ خبریں