یوکرین کو اب تک تیرہ سو میزائل اور دیگر اسحلہ دیا گیا ہے:جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک نے بیس مارچ سے اب تک یوکرین کو دو لاکھ بیس ہزار  گولہ بارود اور تیرہ د سو میزائل دیئے ہیں

1990144
یوکرین کو اب تک تیرہ سو میزائل اور دیگر اسحلہ دیا گیا ہے:جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک نے بیس مارچ سے اب تک یوکرین کو دو لاکھ بیس ہزار  گولہ بارود اور تیرہ د سو میزائل دیئے ہیں۔

بوریل نے یورپی ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یوکرین کو مطلوبہ اسلحہ فراہم کرنے کے لیے یورپی ممالک نے بیس مارچ  کو قبول کر دہ تین مرحلہ وار پروگرام طے کیا ہے جس کے سللسے میں پہلی اسلحہ کھیپ کی فراہمی یورپی یونین کے موجودہ اسٹاک میں سے کی گئی ہے جس کے نتیجے میں  دو لاکھ بیس ہزار گولہ بارود اور تیرہ سو میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔

بوریل نے بتایا کہ  دوسرے مرحلے کے لیے ایک ارب یورو  میں سے  آٹھ سو ملین یورو  کے فنڈ اکٹھا کر لیے گئے ہیں جس میں آٹھ ممالک کی مدد شامل ہیں، اب تک بیس ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت بھی دی جا چکی ہے جو کہ سال کے آخر تک تیس ہزار تک پہنچ جائے گی ۔

اس تین مرحلہ وار امدادی پیکیج کا مقصد یوکرین کو دس لاکھ بھاری اسلحہ  فراہم کرنا شامل ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں