یوکرین، دارالحکومت کیف پر روس کے تازہ حملے

کیف کی فضائی حدود میں دشمن کے زیادہ تر اہداف کا تعین کرتے ہوئے  انہیں تباہ کر دیا گیا

1986976
یوکرین، دارالحکومت کیف پر روس کے تازہ حملے

روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈراونز سے حملے کیے۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے مئی میں آٹھویں مرتبہ کیف پر فضائی حملہ کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا  ہےکہ روسی افواج نے صبح کیف کی  جانب  شدید ڈراونزاور میزائل حملے کیے، "کیف کی فضائی حدود میں دشمن کے زیادہ تر اہداف کا تعین کرتے ہوئے  انہیں تباہ کر دیا گیا۔ میزائلوں کی تعداد اور متعلقہ  اعداد و شمار کے حوالے سے   عنقریب  ملکی فضائیہ  اطلاع دے گی ۔"

اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے، کیف کے میئر وتالی کلیچکو نے کہا کہ شہر پر روسی افواج کے حملوں کے نتیجے میں دھماکے ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ میزائل اور  ڈراونز  کے ٹکڑے  سولومینسک، شیوچینکیوسکی، دارنیتسکی اور اوبولونسکی محلوں میں گرے  سولومینسک میں 3 افراد زخمی ہوئے اور دارنیتسکی میں 2 پبلک  گاڑیاں جل گئیں۔

 



متعللقہ خبریں