برطانیہ:NHS ملازمین کی تنخواہ میں 5% اضافہ قبول کرلیا گیا

نیشنل ہیلتھ سروس  اور برطانوی حکومت کے درمیان تنخواہ کا تنازع طے پا گیا ہے، حکومت نے 10 لاکھ سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصداضافے کی پیشکش کی ہے

1982059
برطانیہ:NHS ملازمین کی تنخواہ میں 5%  اضافہ قبول کرلیا گیا

نیشنل ہیلتھ سروس  اور برطانوی حکومت کے درمیان تنخواہ کا تنازع طے پا گیا ہے، حکومت نے 10 لاکھ سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصداضافے کی پیشکش کی ہے۔ 

خبر کے مطابق این ایچ ایس یونینز نے حکومتی پیشکش قبول کرنے کی حمایت کر دی ،ایمبولینس ملازمین، نرسز، فزیو اور پورٹرز کو 1,655 پاؤنڈ کی اضافی رقم بھی ملے گی۔ 

  یہ معاہدہ سرکاری حکام اور 14 یونینز کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں طے پایا گیا۔ 

 بتایا گیا ہے کہ رائل کالج آف نرسنگ اور دیگر 2 یونینز نے مزید ہڑتالوں کی دھمکی دی ہے۔ 

 واضح رہے کہ  آرسی این کا ہڑتال کا چھ ماہ کا مینڈیٹ پیر کو ختم ہو گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں