ہسپانوی دارالحکومت میرڈ میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد لقمہ اجل

عینی شاہدین کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کی چھت سے لگی اور تیزی سے پھیلی، چھت پر آراستہ مصنوعی پودے   پھلجڑی جلانے سے آگ پکڑ گئے۔

1978085
ہسپانوی دارالحکومت میرڈ میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد لقمہ اجل

ہسپانوی دارالحکومت  میڈرڈ کے وسط میں واقع اطالوی ریستوران میں نصف  شب کو آگ لگنے سے دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

میڈرڈ میونسپلٹی کی مقامی پولیس اور میڈرڈ ایمرجنسی اداروں کی طرف سے دی گئی معلومات میں   بتایا گیا ہے کہ اطالوی ریسٹورنٹ بورو میں آتشزدگی سے  ایک گاہک اور ریسٹورنٹ کا  ایک ملازم اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کی چھت سے لگی اور تیزی سے پھیلی، چھت پر آراستہ مصنوعی پودے   پھلجڑی جلانے سے آگ پکڑ گئے۔

واضح رہے کہ آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 10 میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

بتایا گیا کہ فائر اسٹیشن بہت قریب ہونے کی وجہ سے ٹیموں نے اس حادثے کے خلاف  فوری کاروائی کی  اور مکمل طور پر بھرے ہوئے ریسٹورنٹ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے صارفین نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر خود کو باہر  نکالنے کی کوشش کی۔

متعللقہ خبریں